ٹیکس معاملہ حکومت کی طرف سے تسلی بخش اقدامات نہ ہونے پر تاجر برادری نے دوبارہ احتجاج کیلئے کمر کس لی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ٹیکس معاملہ حکومت کی طرف سے تسلی بخش اقدامات نہ ہونے پر تاجر برادری نے دوبارہ احتجاج کے لیے کمر کس لی ، آج دس بجے مرکزی انجمن تاجران کی اہم میٹنگ ہو گی ، جس میں مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ، گزشتہ دنوں ریکارڈ شٹرڈان ہرتا ل کے بعد کونسل اراکین کی یقین دہانی پر انجمن تاجران نے ہرتال 23نومبر تک موخر کر دی تھی تاہم مطلوبہ وقت تک حکومت کی طرف سے تاجر برادری کو کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا جس کے بعد تاجر برادری نے دوبارہ احتجاج کے لیے کمر کس لی ، زرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے رہنماء تمام بلتستان ڈویژن کے اضلاع میں رابطہ مہم چلا رہے ہیں ، جبکہ اس حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے بھی بات کی جا رہی ہے ، انجمن تاجران آج دس بجے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر نے کے لیے سکردو میں بیٹھے گی جس کے بعد ہرتال ، دھرنہ یا پھر کسی اور آپشن کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے کہ اس بارہرتال میں پہلے سے بھی ذیادہ شدت لائی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :