شریف خاندان اور انکے حواریوں کا خوشحال پنجاب نامی ڈارمہ ختم ہو چکا،

تربت سے ملنے والی 20لاشیں پنجاب حکومت اور ن لیگیوں کے منہ پر طمانچہ ہیں،نائب صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ویمن ونگ امبر حسین ایڈوکیٹ

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ویمن ونگ کی نائب صدر امبر حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ شریف خاندان اور انکے حواریوں کا خوشحال پنجاب نامی ڈارمہ ختم ہو چکا،تربت سے ملنے والی 20لاشیں خادم اعلیٰ پنجاب اور ن لیگیوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ بروز جمعرات انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کہ اگر پنجاب خوشحال ہے تو پنجاب کے غریب مزدور کیوں تربت کے راستے بیرون ملک جانے اور اپنی جانیں دینے پر مجبور ہو رہے ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ مودی سرکار سے ذاتی مراسم کے باعث حکمران اس دہشت گردی کے المناک واقعہ کی مذمت کرنے جرأت بھی نہیں کر سکتے ،ہمارا ازلی دشمن بھارت ایک طرف تو ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو ریگستان بنا رہا ہے اور دوسری طرف کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے خون کے دریا بہا رہا ہے،حکمران اور شریف خاندان مودی سرکار کی محبت میں قومی سانحات پر افسوس اور مذمت درکنار تربت کے متاثرہ خاندان سے کھل کر اظہار تعزیت و یکجہتی بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان سانحات پر متاثرین سے مکمل یکجہتی کا یقین دلاتی ہے ۔حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے کہ وہ قومی دولت کے لٹیرے ہی نہیں محب وطن بھی نہیں ہیں ۔2018کے انتخابات میں ان کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :