سکردو، سب ڈویژن روندو کے پوسٹوں دوسرے علاقوں کے افراد بھرتی نہ کیے جائیں ،رہنماء پیپلزپارٹی نجف علی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن کے سیکریٹر ی نجف علی نے انکشاف کیا ہے کہ سب دڈویژن روندو میں محکمہ حیوانات کی خالی اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کو بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وہ بروز جمعرات سکردو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن روندو کے پوسٹوں دوسرے علاقوں کے افراد بھرتی نہ کیے جائیں محکمہ حیوانات روندو کی پوسٹوں پر غیر متعلقہ افراد بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن کے سیکریٹر ی اطلاعات نجف علی نے مزید کہا کہ محکمہ حیوانات روندو کی خالی اسامیوں پر حسین آباد سے تعلق رکھنے والے افراد کو شارٹ لیسٹ کرنا روندو کے عوام کے ساتھ ناانصافی و سراسر ذیادتی ہے ،روندو ایک مکمل سب ڈویژن ہے اور سب ڈویژن کی پوسٹوں پر سب ڈویژن کا حق ہوتا ہے جبکہ محکمہ حیوانات روندو میں پہلے بھی دوسرے اضلاع تعلق رکھنے والے گریڈ 1تنخواہ لے رہے ہیں ، ستم ظریفی یہ ہے کہ اب کے بار بھی روندو کے پوسٹوں پر بند ر نانٹ جاری ہے ،جو کہ صوبائی حکومت کے نام نہاد میرٹ طمانچہ ہے ،انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر روندو کے عوام کے ساتھ ہونی والی ناانصافی کا ازالہ کریں بصورت دیگر عوام کے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔