محکمہ صحت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگے،پولیو ٹیم نہ ہونے کے باعث حمزی گون کے بچے انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) محکمہ صحت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ، پولیو ٹیم نہ ہونے سے کھرمنگ کے علاقے حمزی گون کے کم سن بچے انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے ، جبکہ ویکسنیٹر نہ ہونے کے باعث علاقے میں مقیم نومولود بچوں کی اکثریت حفاظتی ٹیکہ جات سے بھی محروم ، عمائدین علاقہ نے علاقے میں فوری طور پر انسداد پولیو اہلکاور کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں پورے ملک کی طرح بلتستان میں بھی پولیو جیسے موزی مرض کے خلاف مہم جاری ہے اور اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر مہم کے تحت پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں محکمہ صحت ایک طرف تمام بچوں کو پولیو کے قطروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف کھرمنگ کی یونین کونسل حمزی گون میں بچوں کا پولیو کے قطروں سے محروم رہنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دوسری جانب عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ۔

(جاری ہے)

پولیو کے قطرے پلانے کیلئے اہل کار نہ ہونے کے باعث 50کے قریب بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے ہیں ، جبکہ دوسری جانب اہلکار نہ ہونے سے اکثر بچے حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے بھی محروم رہ رہے ہیں جبکہ حاملہ خواتین بھی ٹھیکوں سے محروم رہتی ہے ، عمائدین علاقہ نے کہا کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور فوری طور پر علاقے میں ویکسنیٹرز کی تعینات کیے جائیں بصورت دیگر صحت کے پیچید ہ مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :