قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے سا لانہ میٹرک امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 20:58

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا،شعبہ امتحانا ت سے جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے میں منعقدہونگے، جس کیلئے امتحانی فارم 3جنوری 2018ء تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ 8جنوری تک 350روپے لیٹ فیس کے ساتھ ، 15جنوری تک ڈبل لیٹ فیس اور 19جنوری تک ٹرپل لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فیس نہم دہم باہم جماعت کیلئے 2100روپے ، پرائیویٹ کیلئے 2300روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن فیس 500روپے مقرر ہوئی ہے۔ امتحانی فیس قراقرم کوآپریٹیو بینک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔