دھرنا ختم کروانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:03

دھرنا ختم کروانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) دھرنا ختم کروانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے سے نمٹنے کےلیے حکومت عملی تیار کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ,پولیس اور سی ڈی اے نے مشترکہ اجلاس کیا جبکہ اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ,پولیس اور سی ڈی اے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ فیض آباد کے اطراف کی روڈ لائٹس بند کردی جائینگی اور سی ڈی اے آئی ایٹ چوک سے سوہان چوک تک تمام روڈ لائیٹس بند کر دے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایٹ اور ملحقہ رہائشی علاقوں کی سٹریٹ لائٹس بند نہیں کی جائیں گی اور سی ڈی اے نے متعلقہ محکموں کو رات گئے تک الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت تحریک لبیک یارسول اللہ کے شرکا فیض آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ شرکا سے دو بار مذاکرات کے بعد بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فیض آباد اور اسکے اطراف میں لائٹس بند کردی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :