اپوزیشن کا بل پیش کیے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب رہنے والے 23 ن لیگی اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 نومبر 2017 20:02

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء) اپوزیشن کا بل پیش کیے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب رہنے والے 23 ن لیگی اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب رہنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کا بل پیش کیے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب رہنے والے 23 ن لیگی اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی کو فوری غیر حاضری کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں اراکین کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔