میجر (ر) طاہر صادق عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

جمعرات 23 نومبر 2017 20:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اپنے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کے بعد وہ وہاں مقیم پاکستانیوں بالخصوص اٹک کے باسیوں سے ملاقات بھی کریں گے اس ضمن میں ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے ان کے پروگرام کو حتمی شکل دی ہوئی ہے میجر طاہر صادق اور محمد زین الٰہی سعودیہ کے دورہ سے 3دسمبر 2017کو واپس اٹک پہنچیں گے عمران خان کے اعزاز میں کامیاب جلسہ اور بعد ازاں ضلع بھر میں جلسہ کی کامیابی پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کر نے کے بعد میجر طاہر صادق اللہ رب العزت کے حضور عمرہ کی ادائیگی کی ذریعے شکریہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :