Live Updates

پی ٹی آئی کی فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں صدرمملکت ،وفاقی حکومت اورفاٹا انچارج فریق،درخواست آئین کےآرٹیکل 184(3)کے تحت دائرکی گئی،عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھانا میری ذمہ داری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 نومبر 2017 19:44

پی ٹی آئی کی فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کیلئے سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے، درخواست میں صدرمملکت ،وفاقی حکومت اور فاٹا انچارج وفریق بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں صدرمملکت ،وفاقی حکومت اور فاٹا انچارج فریق بنایا گیا۔عمران خا ن نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھانا میری ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف بنیادی حقوق کے معاملے میں تفریق کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین شہریوں کوجمہوریت،آزادی ،مساوات اوردیگرحقوق کی اجازت دیتاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات