پیٹرولیم کمپنی شیل نے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی

حکومت شیل کو سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کرے گی،حکومت معیشت کو بہتر بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ،پاکستان کی 66فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، توانائی بحران پر مکمل قابو پانے کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، وزیر مملکت پیٹرولیم ڈویژن جام کمال کی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن جام کمال سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 20:43

پیٹرولیم کمپنی شیل نے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پیٹرولیم کمپنی شیل نے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت شیل کو اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کرے گی،حکومت معیشت کو بہتر بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔پاکستان کی 66فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، توانائی بحران پر مکمل قابو پانے کے لئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ۔

وہ جمعرات کو ایگزیکٹو نائب صدر شیل پیٹرولیم کمپنی سٹیو ہل کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر نائب صدر شیل پیٹرولیم کمپنی اجے شاہ ،کنٹری چیئرمین پاکستان جواد چیمہ بھی موجود تھے ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن جام کمال کو شیل پیٹرولیم کمپنی کے حکام نے آگاہ کیا کہ پیٹرولیم کمپنی شیل ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت شیل کو اس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کرے گی،حکومت معیشت کو بہتر بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔پاکستان کی 66فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، توانائی بحران پر مکمل قابو پانے کے لئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :