خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کریگی،آرمی چیف

جنرل باجوہ کا کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکادورہ، خوشحا ل بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ پروگرام سے صوبے میں اقتصادی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آئیگی ، خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی، آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی منظوری دی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:43

خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پاک فوج وفاقی اورصوبائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کریگی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈہیڈکواٹرزکادورہ کیا جس میں انہیں خوشحا ل بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ صوبائی انتظامیہ اوراعلی عسکری حکام شریک تھے ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے صوبے میں اقتصادی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آئیگی جبکہ خوشحال بلوچستان کے پروگرام کی تفصیلات جلد شیئرکی جائیں گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی منظوری دی۔آرمی چیف نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام اصل میں خوشحال پاکستان ہے،پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اورصوبائی حکومت سے تعاون کریگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے خوشحال بلوچستان پروگرام اور صوبے میں استحکام کیلئے سیکورٹی کے اقدامات کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے کردارکوسراہا۔اس سے قبل سدرن کمانڈہیڈکواٹرز پہنچنے پر کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔