ہنگومیں نجی سکول کی دیوارگرنے سے ایک طالب علم جاں بحق،سولہ زخمی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:32

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ہنگو میں نجی تعلیمی ادارے کی چار دیواری گر گئی۔ایک طالب علم جاں بحق۔16سے زائد زخمی۔واقعہ کے دوران کانسپٹ پبلک سکول میں والی بال میچ جاری تھا۔زخمی طلباء ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطا بق سمانہ روڈ ہنگو پر واقع نجی تعلیمی ادارے کانسپٹ پبلک سکول میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی مقابلوں کے والی بال میچ کے دوران تماشائیوں کا بوجھ بر داشت نہ کرتے ہوئے سکول کی چار دیواری گرنے سے ایک طالب علم جاں بھق جبکہ 16سے زائد طلباء شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور سکول طلباء نے مشترکہ جدو جہد اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر فوری طور پر تحصیل کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری رہی۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کے افسران ،ایم پی اے،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،تحصیل ناظم عامر غنی و دیگر ذمہ داران فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔سکول پرنسپل گوہر کے مطابق سپورٹس مقابلوں کا والی بال میچ جاری تھا کہ اس دوران سکول چار دیواری پر تماشائیوں کی کثیر تعداد جمع ہونے کے باعث چار دیواری گر گئی۔ان کے مطابق زخمی طلباء کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی۔

متعلقہ عنوان :