فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، 12 افراد شدید زخمی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے‘ تفصیلات کے مطابق 98گ ب کا رہائشی شرافت اپنے کزن جمیل کے ہمراہ موٹر سائیکل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستہ میں روڈ ایکسیڈنٹ ہو جانے سے شرافت موقع پر جاں بحق جمیل شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مضروب حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد جاری، 168گ ب کے رہائشی آفتاب، فرمان علی ، آصف موٹر سائیکل نمبری FDN 168پر سوار جا رہے تھے کہ ڈمپر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے ۔

جبکہ دیگر حادثات غلام مرتضیٰ، حمزہ علی پارک ، ارشد ، شاہد گلفام 630گ ب، خالد ، کنول 240موڑ دیوان ، گلزار بی بی 380گ ب ، منظور احمد 237گ ب، قاسم جمشید ٹائون، ہارون 240موڑ ، شاہد 24گ ب، حسنات شمس پورہ ، قاسم فاروق، رضیہ 94گ ب، یٰسین خالد 26گ ب کو مختلف حادثات واقعات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر طبی امداد جاری ہے جبکہ بعض کو نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ ‘لاہور جڑانوالہ روڈ پر 651گ ب کے قریب موضع لودھی والا کا رہائشی بیس سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان صدر عباس ولد ظفر عباس تیز رفتار ی کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدرعباس موقع پر دم توڑ گیا ‘پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی ‘متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا جبکہ دیگر واقعات میں چھ افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ‘تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ انٹر چینج کے رہائشی بیس سالہ عبدالرحمن کا ہاتھ گنے کا رس نکالنے والی مشین میں آگیا جسے زخمی ہونے پر ریسکیو ٹیم نے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا ‘کینال روڈ کشمیر پل کے قریب تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس پر رکشہ میں سوار مسافر تیئس سالہ عظمیٰ ‘سولہ سالہ شاہد ‘بارہ سالہ سدرہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاجبکہ ستیانہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چالیس سالہ آفتاب ‘33سالہ آصف شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا ‘پچیس سالہ شاہ زیب ولد عبدالستار سمندری روڈ پر ستارہ پٹرولیم کے قریب چنگ چی رکشہ پر سواریوں کے انتظار میںبیٹھا تھا کہ پیچھے سے ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا بیس سالہ جاوید ولدانور سکنہ کھرڑیانوالہ جھمرہ روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کرزخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہوا جبکہ بیالیس سلمیٰ بی بی بھی گرنے سے زخمی کو ہوکر ہسپتال داخل ہوئیں جنہیںکا طبی امداد جاری ہے جبکہ چھ سالہ سبحان ولد امجد سکنہ 61چک شاہکوٹ گرم پانی سے جھلس کرالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔