گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے فیڈریشن آف رییلٹرزپاکستان کے 15رُکنی وفد کی ملاقات

جمعرات 23 نومبر 2017 20:32

گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے فیڈریشن آف رییلٹرزپاکستان کے 15رُکنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں فیڈریشن آف رییلٹرزپاکستان کے 15رُکنی وفد نے میجر (ر) محمد رفیق حسرت کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میںاحسان الحق، چوہدری شفقت بندیشہ، طاہر سعود ، خالد محمود اور دیگر احباب موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے تاجر اور کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ماہرین کو معاشی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے قدر بہتر ہے تاہم اس میں مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رییل اسٹیٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے وابستہ ملک کی کنسٹریکشن کی صنعت میں بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنسٹریکشن کا شعبہ بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے بڑے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور یہ امر خوش آئند ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو ریگولرائز کرنے اور اسے صنعت کا درجہ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :