بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 23پیسے کمی کی منظوری ،کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں ہو گا

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 23پیسے کمی کی منظوری دیدی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دی گئی جس کا اطلاق دسمبر سے ہوگا تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اس سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی۔درخواست کے مطابق اکتوبر میں کل 10ارب 17کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 50ارب 29کروڑ رہی جبکہ فرنس آئل پر 2ارب 54کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔درخواست میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار کے لیے فیول لاگت کا تخمینہ 7روپے 33پیسے تھا۔

متعلقہ عنوان :