ڈی پی او جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سکیورٹی کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ

جمعرات 23 نومبر 2017 20:28

پاکپتن۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرپاکپتن اسماعیل کھاڑک نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سکیورٹی کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ، علماء کرام کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی اور سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرپاکپتن اسماعیل کھاڑک نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی سکیورٹی کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی کو ہر حوالے سے فول پروف بنایا جائے گا تمام جلوسوں کے مہتمم جلوسوں کے اوقات کی پابندی کریں گے بغیر سائلنسر کے موٹر سائیکل جلوس میں شامل نہیں ہوں گے تبرکات اور لنگر چھتوں سے نہیں پھینکے جائیں گے ، اس موقع پر ڈی پی او پاکپتن نے علماء کرام کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی، آخر میں ملکی سا لمیت،امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :