درست میٹر ریڈنگ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی میپکوکی ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری محمد نعیم

جمعرات 23 نومبر 2017 20:28

پاکپتن۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ درست میٹر ریڈنگ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی میپکو واپڈا کی ترجیحات میں شامل ہے،کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار واپڈا کمپلیکس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسیئن واپڈا ملک خالد سیال،ایس ڈی او واپڈا خالد پرویز،محمد سعید،مقصود میمن ،فرحان ،چیئرمین محمد احمد موہل ،پی آر او عابد بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ صارفین کی خدمت ، محکمہ کی تنصیبات اور ریکوری اولین ترجیح ہے صارفین نے کھلی کچہری میں میٹر تبدیلی،ٹرانسفارمر کی استعداد میں اضافہ ،پولز کی تنصیب کی شکایات بیان کیں جن کے حل کیلئے موقع پر ہی ازالہ کے احکامات جاری کئے گئے انہوں نے کہا کہ صارفین بھی اپنے بل بجلی کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور بجلی چوری نے اجتناب کریں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :