پاکپتن، روٹا ویٹر کی زدمیں آکر کسان جاں بحق

جمعرات 23 نومبر 2017 20:28

پاکپتن۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ٹریکڑ روٹا ویٹر کی زدمیں آکر کسان جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوک مرلے کا رہائشی گوہر علی ولد سید محمد موچی ٹبی لال بیگ کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اچانک روٹا ویٹر کی زد میں آکر اسکی دونوں ٹانگیں اور بازو کٹ گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا گوہر علی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :