ساہیوال پولیس کی تیزرفتار گاڑیاں چلانے والوںکیخلاف مہم جاری، 9ڈرائیور گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2017 20:25

ساہیوال۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پولیس نے تیزرفتار گاڑیاں چلانے والوںکیخلاف جاری مہم کے دوران 9 ڈرائیوروں کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تیز رفتار گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف جاری مہم میںگرلز کالج روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نمبر9553/LHHکے ڈرائیور جاوید ‘ پولیس لائن کے قریب موٹرسائیکل نمبر2700/SLL کے ڈرائیور عمیر رضا ‘عارف والا چوک کے قریب رکشوں کے کم عمر ڈرائیورز شرجیل ‘ علی احمد ‘ غلام فرید‘94/6-Rکے قریب رکشہ نمبر2796/SLMکے ڈرائیور ندیم ‘ 102/6A-R کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نمبر7768/SLکے ڈرائیور محمدمجاہد ‘بلھے والا موڑ کے قریب ڈالہ نمبر1734/SLP کے ڈرائیور محمداشرف اور 120/9-Lکے قریب ڈالہ نمبر8409/LZAکے ڈرائیور غلام سرورکو تیزرفتاری اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلا نے پر انہیں گرفتارکرلیا اورالگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :