ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعرات 23 نومبر 2017 20:25

ساہیوال۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان موٹرسائیکل ‘موبائل فون اورنقدی لے اڑے،ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 110/9-Lمیں ہوئی، یہاںمحمد سرور اکبر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ساہیوال سے گھرجارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور نقدی ‘موبائل فون ‘ موٹرسائیکل مالیتی 45ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،چوری کی دیگروارداتوں میں 114/9-Lمیں تین نامعلوم ملزما ن نے محمد بلال کی دکان کی چھت پھاڑ کر نقدی ‘موبائل وغیرہ نقدی1لاکھ روپے اور فتح شیر کالونی میں افتخار وغیرہ5ملزمان نے محمدالطاف کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی وموبائل فون چرالیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :