وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شہید میجر اسحاق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

جمعرات 23 نومبر 2017 20:25

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شہید میجر اسحاق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈی آئی خان آپریشن میں پاک فوج کے میجر اسحاق کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

متعلقہ عنوان :