صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ،شہرام ترکئی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:20

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ صوابی میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ،خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع میں بے شمار منصوبے مکمل کئے ہیں، جس میں ہسپتالوں کی تعمیر، سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار روڑز کی تعمیر، بجلی کی لائنز اور سٹریٹ لائٹس شامل ہیں ،ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل یعقوبی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لیاقت ترکئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے صوابی میں کوئی بڑے منصوبے متعارف نہیں کروائے ،موجودہ صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صوابی میں شروع کئے ہیں جو صوابی کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے صوابی کے عوام کواس سے پہلے اپنے علاج اور اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور کا رخ کرنا پڑتا تھا تاہم موجودہ صوبائی حکومت نے صوابی کی عوام کی تمام محرمیوں کا ازالہ کردیا ہے اب صوابی میں یونیورسٹیز ، میڈیکل کالج، ٹیکنکل کالجز ،سکولز اور کالجزکے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہونگے ۔