Live Updates

تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تاخیر پر وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اسحاق ڈار کے ملک سے فرار میں ان تینوں شخصیات نے معاونت کی ہے‘ ترجمان فواد چوہدری

جمعرات 23 نومبر 2017 20:17

تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تاخیر پر وزیراعظم ، وزیر داخلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تاخیر پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اسحاق ڈار کے ملک سے فرار میں ان تینوں شخصیات نے معاونت کی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور احسن اقبال نے اسحاق ڈار کو فرارکرانے میں مدد کی، ان افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری ان کیلئے سنگین مشکلات کا باعث بنیں گی۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ریاست کے بجائے مجرم خاندان سے وفاداری نبھائی ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نوازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا اغاز کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات