سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن وامان بحال ہواہے،اقبال جھگڑا

ہمیں ماضی میں بہت سی مشکلات سے گزرناپڑا ،ترقی وخوشحالی کی کوششیں جاری رہیں ،ترک حکومت،عوام نے ہرمشکل گھڑی میںپاکستان کا ساتھ دیا،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 23 نومبر 2017 20:17

سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت فاٹا میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ ودوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیں ان کی دوستی پرفخرہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں امن وامان کی بحالی میں ترکی کاکردار نہایت اہمیت کاحامل ہے۔ وہ جمعرات کے روز برادردوست ملک جمہوریہ ترکی کے قومی دن اورسبکدوش ہونیوالے ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام پشاور میں متعین جمہوریہ ترکی کے اعزازی قونصل جنرل سلیم سیف اللہ خان نے اپنی رہائشگاہ پرکیاتھا۔

تقریب سے ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن نے بھی خطاب کیا جبکہ سلیم سیف اللہ خان نے گورنر اوردیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر سے ممتازسیاسی وسماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔گورنرنے اپنے خطاب میں کہاکہ یقیناً ہمیں ماضی میں بہت سی مشکلات سے بھی گزرناپڑا اور ترقی وخوشحالی کی کوششیں بھی جاری رہیں ،ترک حکومت اورعوام نے ہرمشکل گھڑی میںپاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن وامان بحال ہواہے۔ تقریب کی اہمیت کاذکرکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی دوستی وبرادرانہ تعلقات پرفخرہے۔ گورنرنے ترکی کے سفیر صادق بابرگرگن کے خدمات کو سراہااوران کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :