آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کاآغاز کردیا

آرمی چیف کی زیرصدارت کوئٹہ میں اجلاس،خوشحال بلوچستان پروگرام اورسکیورٹی صورتحال پربریفنگ، خوشحال بلوچستان پروگرام درحقیقت خوشحال پاکستان ہے،پاک فوج پروگرام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تعاون کرے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 نومبر 2017 19:37

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کاآغاز کردیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء ) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کاآغاز کردیاہے،آرمی چیف نے آج سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز کادورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کوخوشحال بلوچستان پروگرام پربریفنگ دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کوخوشحال بلوچستان پروگرام اورسکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہاکہ خوشحال بلوچستان پروگرام درحقیقت خوشحال پاکستان ہے۔منصوبے سے سماجی،اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال بہترہوگی۔پاک فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے ہرطرح کی مدد فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہاکہ پروگرام کیلئے پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پروگرام کی پرامن تکمیل کیلئے سکیورٹی امورکی بھی منظوری دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کوئٹہ میں آرمی فرنٹیئر کور قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری پر خراج تحسین پیش کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن کی بحالی کیلئے خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا۔ فوج اور سول حکومت کی طرف سے سیکیورٹی اور ترقی کیلئے اختیار کی گئی مشترکہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبائی حکومت کو صوبے میں امن کی بحالی کیلئے ہر طرح کی ضروری معاونت فراہم کریگی اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار کے فروغ میں تعاون کیا جائیگا اور دور دراز علاقوں میں تمام منصوبوں کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

اس سے قبل کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کمانڈسدرن کمانڈرپہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال کیا۔