وزیراعلیٰ شہبازشریف کی میجر اسحاق کی نمازجنازہ میں شرکت

وزیراعلیٰ نے شہید میجر اسحاق کے جسد خاکی کو کندھا دیا اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاشہید میجر اسحاق کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانیں دینے والے قوم کے ہیرو ہیںانکی قربانیوں سے وطن کو امن ملاہے، شہبازشریف

جمعرات 23 نومبر 2017 20:11

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی میجر اسحاق کی نمازجنازہ میں شرکت
لاہور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم لاہورکینٹ میں ادا کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق،، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،اعلیٰ سول و عسکری حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اورانہیں گلے لگاکر دلاسہ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے شہید میجر اسحاق کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید میجر اسحاق کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید میجر اسحاق کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانیں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اورقوم کو بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میجر اسحاق شہید نے مادر وطن کیلئے اپنے خو ن کا نذرانہ دیا ہے اورمیجر اسحاق جیسے وطن کے بہادر بیٹوںکی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔قوم میجر اسحاق کی عظیم اور لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرپائے گی۔

متعلقہ عنوان :