لاہور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت کی تھانہ ماڈل ٹائون کے ایس ایچ او شوکاز نوٹس

جمعرات 23 نومبر 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تھانہ ماڈل ٹائون کے ایس ایچ او شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون سے 2 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے اندراج مقدمہ کی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے جلسہ ایبٹ آباد میں اداروں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور لوگوں کو اداروں کیخلا ف اکسانے کی کوشش کی تھی ۔