لاہور،پنجاب بھر میں سوئی گیس کے حصول کے سلسلے میںدرخواستیں التواء کاشکار

جمعرات 23 نومبر 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پنجاب بھر میں سوئی گیس کے حصول کے سلسلے میں 24 لاکھ درخواستیں التواء کاشکار ہیں جبکہ صرف لاہور میں التواء کاشکار ہونے والی درخواستوں کی تعداد اڑھائی لاکھ ہے بتایاگیا ہے کہ اوگرا نے گزشتہ مالی سال میں سوئی نادرن گیس کمپنی کو پانچ لاکھ کنکشن فراہم کرنے کا ہدف دیا تھا جسے مقررہ وقت میں پورا نہیں کیا جا سکا اس صورتحال میں اوگرا نے رواں مالی سال کے دوران محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کودس لاکھ کنکشن فراہم کرنے کا ہدف دیدیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صرف صوائی دارالحکومت لاہور میں معمول اور ارجنٹ بنیادوں پر دائر کی جانے والی درخواستوں پر 78 ہزار گیس کنکشن فراہم کئے جائیں گے جبکہ شہر کی نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو بلک میں گیس فراہم کی جائیگی جسے نجی ہاوسنگ سوسائٹیاں اپنے انتظامات کے تحت رہائشیوں کو گیس فراہم کرینگے اور ان ہائوسنگ سوسائٹیوں میں گیس کے کنکشن ہائوسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ ہی فراہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :