لاہور،گورومانگٹ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں داخل

جمعرات 23 نومبر 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) گورومانگٹ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے او ر توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتہ تک اس انڈر پاس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائیگا بتایاگیا ہے کہ منصوبے کے آخری مراحل میں سڑکوں کی کارپینٹنگ کی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹیپا نے انڈر پاس میں ٹریفک سگنل کی تنصیب کا کام شروع کر رکھا ہے مذکورہ انڈر پاس کو شہریوں کیلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے اور نیشنل کالج آف آرٹس کے ذریعے پاکستان ریلوے او ر شہر لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :