لاہور، عوامی رکشہ یونین کے صدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سینکڑوں اراکین آج اپنے مطالبات کی حمایت میں ڈ کلمہ چوک پر احتجاجی دھرنہ دیں گے،مجید غوری

جمعرات 23 نومبر 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں اراکین آج اپنے مطالبات کی حمایت میں فیرو ز پور روڈ کلمہ چوک پر احتجاجی دیں گے دھرنے کا فیصلہ عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا جس میں عوامی رکشہ یونین کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں یونین کے صدر مجید غوری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ان کے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے انہیں صرف لالی پاپ دے رہی ہے جبکہ ان سے کئے گئے وعدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہر میں چلنے والے رکشے ڈرائیور لاہور پولیس کی زیادتیوں کے زیر تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :