لاہور، پانامہ لیکس فیصلے کے بعد عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،فیا ض بھٹی

جمعرات 23 نومبر 2017 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور اس سے پاکستان کی سمت کا بھی تعین ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لے رہے ہیں وہی آج پاکستان کی بد حالی پر سوال بھی پوچھتے ہیں جو مضحکہ خیز ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مسلسل دس سال ہونے کو ہیں بتایا جائے تعلیم اور صحت کے میدان میں کیا انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام نے اپنے مستقبل کو ووٹ دینا ہے پی ٹی آئی کا منشور ملک میں سماجی اور معاشی انصاف ہے اور یہی خوشحال پاکستان کی بنیاد بنے گا ۔

متعلقہ عنوان :