کیپٹن صفدر کو لیبک یا رسول اللہ دھرنے میں شرکت کی دعوت کا انکشاف

بہترین بستر ،چٹائی اور خیمہ بھی پیش کیا جائیگا

جمعرات 23 نومبر 2017 20:03

کیپٹن صفدر کو لیبک یا رسول اللہ دھرنے میں شرکت کی دعوت کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لیبک یا رسول اللہ دھرنے میں شرکت کرنے کی دعوت کا انکشاف ہوا ہے ۔بہترین بستر ،چٹائی اور خیمہ بھی پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفد ر نے کہا تھا کہ اگر دھرنا کے قائدین نے انہیں شرکت کی دعوت تو وہ شرکت کریں گے ،دھرنا میں شریک متعدد ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفد ر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے نیز انہیں ایک پیکج کی آفر بھی دی گئی ہے کہ بہترین بستر،چٹائی اور خیمہ بھی الگ دینے کی حامی بھر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دھرنا میں شرکت کا باضابطہ ابھی تک اعلان نہ کر سکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :