نواز شریف کو لندن جانے کے بجائے ملک میں ہی رہنا چاہیے ،مخدوم جاوید ہاشمی

اس سے جمہوری قوتوں کو تقویت ملے گی،جمہوریت مذہب نہیں لیکن موجودہ اسمبلیوں کیلئے مضبوط جمہوریت بے ضروری ہے موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 20:03

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) سنئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف کو لندن جانے کے بجائے ملک میں ہی رہنا چاہیے ،اس سے جمہوری قوتوں کو تقویت ملے گی،جمہوریت مذہب نہیں لیکن موجودہ اسمبلیوں کیلئے مضبوط جمہوریت بے ضروری ہے،موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں نائب امیر تحریک اسلامی پاکستان حکیم عبدالوحید سلیمانی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کے درمیان رہ کر ہی اپنا کیس لڑنا چاہیے انہیں جیل جانے کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے اگر اس ملک کیلئے اس کی جانب سے چلی جائے تو کچھ نہیں ہو گااس سے جمہوریت کا حسن مزید نکھر کر سامنے آئے گااگر وہ لندن جا کر بیٹھ گئے تو اس سے جمہوری قوتوں کا بستر بھی گول ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جمہوریت اگرچہ مذہب نہیں ہے لیکن اسے ثانی مذہب کا درجہ بھی دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل از وقت حکومت ختم ہونے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیے اور یقیناً یہ ا سمبلی اپنی مدت پوری بھی کرے گی انتخابات اپنی مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔اس موقع پر حکیم عبدالمجید سلیمانی،حکیم حماد اللہ سلیمانی،عروہ وحید،طلحہ وحید،عمار وحید،محمد عارف سعید،چوہدری خلیل احمد گھمن،حسیب خالد جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :