شاہی خاندان پرجب بھی کو ئی مصیبت آتی ہے پیپلز پارٹی کی یا دستانے لگتی ہے،قمرزمان کائرہ

نوازشریف مشکل وقت میں ڈیل کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کو بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں دے ،جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس وقت نواز شریف کی میں نہ مانوں کی سیاست جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس طرح ایک نا اہل شخص کو پارلیمنٹ سے پارٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے اس کی مثال کہیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتی مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت سے اب اتفاق گروپ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 20:03

شاہی خاندان پرجب بھی کو ئی مصیبت آتی ہے پیپلز پارٹی کی یا دستانے لگتی ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کے شاہی خاندان پر کو ئی مصیبت آتی ہے تو نوازشریف کو پیپلز پارٹی کی یا دستانے لگتی ہے اور وہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے بے چین ہو جاتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوںنے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں جبکہ نوازشریف مشکل وقت میں ڈیل کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کو بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں دے گی البتہ جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس وقت نواز شریف کی میں نہ مانوں کی سیاست جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس طرح ایک نا اہل شخص کو پارلیمنٹ سے پارٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے اس کی مثال کہیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتی مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت سے اب اتفاق گروپ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں سابق رئیس بلدیہ شیخوپورہ حاجی جاوید اقبال کی رہائش گا ہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پی پی پی لاہور ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان خاں بھٹی ، سیکرتری جنرل لاہور ڈویژن حاجی فلک شیر ،ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری عثمان نثار پنوں ، سابق ایم پی اے جاوید بھٹی بھی موجود تھے قمرالزمان کا ئرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2018ء کے انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئے گی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کا میابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مو لانا سمیع الحق سے اتحاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ طالبان کے حامی ہیں نیا اور روشن پاکستان بنانے کے دعویداروں نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے پیپلز پارٹی انشااللہ اقتدار میں آئیگی اور شہید قائد عوام بھٹواور شہید بی بی کے ویژن کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں روشن اور محفوظ بنا ئے گی انہون نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری ، پارلیمنٹ کی با لا دست اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دیا مگر نواز شریف نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو دھوکہ دیا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کو ئی مفاہمت نہیں ہو گی نوازشریف نے جو بویا ہے وہی آج کا ٹ رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے لاہور دویژن کے صدررائے شا ہجہان خان بھٹی اور جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ، ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان نثار پنوں کو ہدائیت کی کہ وہ پارٹی کے یوم تاسیس اور 5دسمبر کو اسلام آباد میں ہو نیوالے جلسے کی بھرپورتیاریاں اور انتطامات کریں ۔