بلاک شناختی کارڈ پشتونوں کا سب سے بڑامسئلہ ہے،سیاسی رہنماء و قبائلی معتبرین

وفاقی حکومت اور نادرا نے مسئلے پر یقین دہانی نہیں کرائی تو کوئٹہ کی تمام قومی شاہراہوں کو بلاک کر دینگے، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 19:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور خلجی قوم کے قبائلی معتبرین نے کہا ہے کہ بلاک شناختی کارڈ پشتونوں کا سب سے بڑامسئلہ ہے اگر وفاقی حکومت اور نادرا نے بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے پر یقین دہانی نہیں کرائی تو کوئٹہ کی تمام قومی شاہراہوں کو بلاک کر دینگے ان خیالات کا اظہار نواب سلمان خان خلجی، مسلم لیگ(ن) ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری سحرگل خان خلجی، نیشنل پارٹی کے موسیٰ جان خلجی، تحریک انصاف کے رہنماء زین العابدین خلجی نے خلجی قومی اتحادانٹرنیشنل کے زیر اہتمام شناختی کارڈ بلاک ہونے اور پشتونوں کے شناخت کو مسخ کرنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کا نہ ہونے کی وجہ سے زندگی متاثر ہورہی ہے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے کاروبار نہیں کرسکتے اورتو اور حج و عمرہ کی آدائیگی بھی نہیں کرسکتے ہمیں پہلے شناخت دی اور اب واپس چھین لیا جارہا ہے پنجاب میں بھی تو نادرا ہے وہاں کیوں عوام کی لمبی لمبی لائنیں نہیں لگتی اسٹیٹ میں منی اسٹیٹ نہیں ہونا چاہئے پشتون عوام کو تنگ کرنا بندکرنا ہوگا رات 2بجے سے لوگ سخت سردی میں لائنیں لگا کر بیٹھ جاتے ہیں ہم اپنے جائز مطالبات کے حق میں نکلے ہیں نادرا والے پشتون قوم کے ساتھ ظلم کررہے ہیں جتنے بلاک شناختی کارڈ ہے نادرا والے پیسے لے کر کھول رہے ہیں پاکستان ہر غیر ملکی کو شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے لیکن صرف پشتون کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک روا رکھا گیا ہے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم ریڈ زون بھی جائیں گے ہم پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر قوت کو منہ توڑ جواب دینگے ہم نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہے گے میرا رہن سہن افغانی ہے لیکن میں پاکستانی ہوںحکومتی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے عوام کے ووٹ سے اقتدارمیں پہنچنے والے عوام کو بھول گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :