نان کسٹم موبائل ایمبولینسوں کی نشاندہی کے بعد ان کیخلاف آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے

جمعرات 23 نومبر 2017 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) نان کسٹم موبائل ایمبولینسوں کی نشاندہی کے بعد ان کیخلاف آپریشن کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ایف بی آر ذرائع کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موبائل ایمبولینسزکے طور پراستعمال ہو رہی ہیں جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ایمبولینسز کی تفصیلات ایف بی آرکے حکام اورایف بی آرکے کسٹم انٹیلی جنس حکام نے اکھٹی کی ہے ایف بی آر کے چیئر مین اور ایف بی آر انٹیلی سربراہ کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹ ،تحصیل ،ہیڈکوارٹر ہسپتالوںاور پشاور شہر کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کے باہر نان کسٹم پیڈ موبائل ایمبولینسوں کی نشاندہی کی گئی ہیں جس کے بعدان گاڑیوںکیخلاف کریک ڈائون کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ اور دیگر سامان سمگلنگ کرنے کی کو شش بھی ناکام بنا دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :