نیشنل ایکشن پلان کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کا اندراج بھی لازمی قرار دینے کیلئے کاروائی شروع

جمعرات 23 نومبر 2017 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والوں کے لئے قومی شناختی کارڈ کا اندراج بھی لازمی قرار دینے کیلئے کاروائی شروع کردی ہے دہشت گردوں کے سرکاری او ر غیر سرکاری ہسپتالوں میں غیر قانونی علاج کے روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں پہلے مرحلے میں ایل آر ایچ میں علاج کے لئے آنے والے مریض کے قومی شناختی کارڈ کا اندراج کیا جائے گا جبکہ افغان مہاجرین کے لئے پاسپورٹ یا ان کا ریفیوجیز کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

(جاری ہے)

ایل آر ایچ کے بعد مرحلہ وار طور پرپشاو ر کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اسے نافذ العمل کیا جا رہاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے اور فاٹا کے تمام ہسپتالوں میں اسے نافذ العمل کیا جا رہاہے تیسرے مرحلے میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں اسے نا فذ العمل کردیا جائے گا۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے بیشتر اوقات دہشت گرد ،ا غواء کار ،ڈکیت سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد علاج کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :