صوبائی حکومت نے اخبار فروشوں کے لئے پشاور میں مارکیٹ قائم کرنے پرعملی اقدامات شروع کردیئے

جمعرات 23 نومبر 2017 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی حکومت نے اخبار فروشوں کے لئے پشاور میں مارکیٹ قائم کرنے پرعملی اقدامات شروع کردیئے ہیں جی ٹی روڈ ، رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر مقامات کی نشاندہی بھی کردی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں اخبار فروشوں کے لئے اخبار مارکیٹ کے قیام کا اعلان کیا تھا اخبار فروشوں کیلئے اس سے قبل کوہاٹی چوک میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم اعظم آفریدی کی جانب سے اخبار مارکیٹ کے قیام کے لئے اراضی فراہم کی گئی تھی جس پر بعدازاں عمل درآمد نہ ہو سکا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اخبار فروشوں کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے بڑی مارکیٹ کے قیام کے لئے اقدامات تیز کئے گئے ہیں اخباری مارکیٹ میں بجلی ، گیس سمیت دیگر سہو لیات بھی فراہم کی جائیگی یونین کے لئے دفتر کے قیام کے علاوہ فرنیچر بھی فراہم کئے جائینگے ۔

اخبار فروشوں کی سہو لت کے لئے کمرے بھی قائم کئے جائینگے ۔ اخبار فروشوں کے لئے مارکیٹ کی تعمیر پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ اور اراضی پر رضا مندی کے بعد اراضی کے خریداری کے لئے سمری صوبائی حکومت کوا رسال کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :