پیپلزپارٹی نے جمہوری سسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے دھاندلی زدہ الیکشن کے نتائج کو قبول کیا ،چوہدری محمد یٰسین

پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرا کر اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی جمہوری قدروں کو فروغ ملا ، 5دسمبر کو پیپلزپارٹی کے جلسے کے حوالے سے رابطہ مہم کی کارنر میٹنگوں سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 19:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوری سسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لئے دھاندلی زدہ الیکشن کے نتائج کو قبول کیا ۔پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرا کر اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ۔پیپلزپارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں آزادکشمیر گلگت بلتستان میں اکائی کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی جمہوری قدروں کو فروغ ملا ہے وہ یہاں کوٹلی اور چڑھوئی کے مختلف علاقوں میں 5دسمبر کو ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے کے حوالے سے رابطہ مہم کی کارنر میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پانچ دسمبر کو پیپلزپارٹی کی 50 ویں گولڈن جوبلی کے حوالے سے اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں ہونے والاجلسہ پاکستان کی سیاست میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا جس میں جیالے یہ ثابت کر دیں گئے کہ پاکستان میں اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نامسائد مالی صورتحال کے باوجود آزادکشمیر کو ترقی کے ٹریک پر چڑھایا ۔پختہ سڑکیں ، یونیورسٹیاں ، میڈیکل کالجز ، ہسپتال اور بڑئے بڑئے میگا پروجیکٹس دیئے اس کے مقابلے میں آزاد کشمیر کی موجودہ دھاندلی زدہ حکومت نے نئے منصوبو ں پر تو ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکی لیکن ہمارئے دور کے میگا پروجیکٹس پر بھی کام بند کروا دیئے ۔

آزادکشمیر کی نااہل حکومت نے اداروں کو بند کر کے ملازمین کو بے روزگار کیا ۔ن لیگ کی حکومت عوام کو بتائے کہ اس نے آزادکشمیر کی ترقی میں کیا بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔اس حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ تعلیمی پیکیج کا خاتمہ تھا ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے ہمارئے اس تعلیمی پیکیج کو بحال کیا اور اس کو عوامی امنگوں کے مطابق قرار دیا اسی طرح موجودہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوئے کر کے حکومت میں آنے والوں نے فورس لوڈشیڈنگ کرنے میں ماسٹر کر دیا ،آزاد کشمیر میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے ۔

چوہدری محمد یٰسین نے آزاد کشمیر بھراور پاکستان میں مقیم کشمیریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ 5 دسمبر کو پیپلزپارٹی کی 50 ویں گولڈن جوبلی کے موقع پر بھرپور شرکت کریں ،انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ پاکستان کی نئی تاریخ رقم کرئے گا ،اس جلسہ کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے آزادکشمیر بھر اور خصوصا کوٹلی سے جیالے اس تاریخ ساز کنونشن میں شرکت کرنے کے لئے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گئے۔۔

متعلقہ عنوان :