ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ناشکرا احمق قرار دے دیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:52

ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ناشکرا احمق ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ناشکرا احمق قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا لاس اینجلس یونیورسٹی کی باسکٹ بال کی ٹیم نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں پر تین کھلاڑی وہاں پر مختلف اسٹورز سے چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، امریکی صدر نے چین کے دورے میں تینوں کو رہا کروایا تھا۔ان میں سے ایک پلیئر لاوار بال کے والد لی انجیلو بال نے اس معاملے میں صدر کا کردار تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں چوری کی بہت ہی سخت سزا ہے، تمھیں میرا احسان مند ہونا چاہیے مگر تم ایک ناشکرے احمق ہو۔۔

متعلقہ عنوان :