کیوی کلب کرکٹ میں نسلی تعصب کا مظاہرہ

میچ حریف بیٹسمین کی جانب فیلڈر پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسے جانے پر پوری ٹیم نے واک آٹ کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:52

کیوی کلب کرکٹ میں نسلی تعصب کا مظاہرہ
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) کیوی کلب کرکٹ میں گذشتہ دنوں دوران میچ حریف بیٹسمین کی جانب فیلڈر پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسے جانے پر پوری ٹیم نے واک آٹ کردیا۔

(جاری ہے)

لیون کلب کے بیٹسمین نے حریف ٹیم کاپیٹی اولڈ بوائز کے بھارتی نژاد پلیئر پر نسلی جملے کسے تھے، جس پر پوری ٹیم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریبا30 اوورز قبل میدان سے واپس ڈریسنگ روم کی راہ لے لی تھی،اس معاملے پر مذکورہ پلیئر کو6 ہفتوں کیلیے معطل کرتے ہوئے اس سے تحریری معذرت بھی کرائی گئی ہے۔

اس واقعے پر ہورو وینوا کاپیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ اوبرائن نے کہا ہے کہ ہمیں کلب اور پلیئرز کے ساتھ ملکر کام کرنے پر فخر ہے بدقسمتی سے یہ واقعہ پیش آیا، مذکورہ بیٹسمین نے کلب اور حریف پلیئر سے تحریری معذرت بھی کی ہے، تعصب کا نشانہ بننے والے ایشین پلیئر نے میڈیا سے بات نہیں کی تاہم میڈیا میں ان کا نام میور کے گروناتھن آرہا ہے، ان کے والدین کا تعلق بھارت اور سری لنکا سے بتایا جارہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :