لاہور، عدالت نے ادکاراہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمہ میں اداکارہ کے والد علی عباس کا بیان ریکارڈ کر لیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:51

لاہور، عدالت نے ادکاراہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمہ میں اداکارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) مقامی سول جج نے ادکاراہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمہ میں اداکارہ کے والد علی عباس کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میرا کے والد نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی عتیق الرحمن نامی شخص سے کوئی شادی نہیں ہوئی، وہ دھوکے باز شخص بیٹی نے نکاح کا جھوٹا دعواہ کر رہا ہے، عتیق الرحمن کے پاس موجود کاغذات پہلے ہی جعلی قرار دیئے جا چکے ہیں، عدالت میرا کے بیان کی روشنی میں اپنا حکم جاری کرے، عدالت نے شہادت قلمبند کرنے کے بعد سماعت 2 روز تک کیلئے ملتوی کر دی۔

سول عدالت تکذیب نکاح کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے۔ اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے عتیق الرحمن نامی شخص سے نکاح نہیں کیاوہ شخص جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :