سپریم کورٹ،کے ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہ روکنے پر اظہار برہمی ،تفصیلی رپورٹ طلب

جمعرات 23 نومبر 2017 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کے ڈی اے نے کس قانون کے تحت ملازمین کی تنخواہ 17ماہ سے روک رکھی ہے ۔عدلات نے ڈی جی کے ڈی اے، ایم ڈی اے ودیگر سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ڈی اے کے 98 افسران و ملازمین کی اصل محکمے میں واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئے کہ کس قانون کے تحت ملازمین کے ڈی اے سے ایم ڈی اے کو منتقل ہوئی کس قانون کے تحت 17ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں روک رکھی ہیں، عدالتی فیصلے کی خود سے تشریح کا اختیار کس نے دیا لوگوں کے روزگار کا معاملہ ہے، معاملے کی حساسیت کو حکام کیوں نہیں سمجھتے۔اس موقع پرعدالت نے ڈی جی کے ڈی اے، ایم ڈی اے ودیگر سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ درخواست کی مزید سماعت 28نومبرتک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ کے ڈی اے ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ 17ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، 4ملازمین انتقال کرچکے ہیں ، کے ڈی اے نے 2اسکیمیں ایم ڈی اے کو منتقل کیں، اسکیموں کیساتھ 98افسران اور ملازمین کو بھی ایم ڈی اے منتقل کیا گیا، کے ڈی اے، ایم ڈی اے میں اب بھی ملازمین و افسران ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :