کراچی پولیس نے سیکورٹی اداروں کا نام پربھتہ لینے والے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) کراچی پولیس نے سیکورٹی اداروں کا نام پربھتہ لینے والے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارہونیو الوں میں سے ایک سیاسی جماعت کا کارندہ خود کو سیکیورٹی ادارے کا مخبر ظاہر کرتا تھا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد میں پولیس نے بھتہ خوروں سہیل اور رفیق کوگرفتار کرلیا۔ملزم سہیل نے خود کو بچانے کیلئے خود کوسیکیورٹی اداروں کا مددگار اور سیاسی جماعت کا کارکن قراردیا۔پولیس نے دونوں ملزموں کو عادی مجرم قرار دیا جبکہ ملزمان عوام کی شکایت پرپہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :