سانحہ سیہون میں ملوث دہشتگرد نادر عرف مرشد کی جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کرلی گئی

ْ سیہون بم دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا

جمعرات 23 نومبر 2017 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) سانحہ سیہون میں ملوث دہشتگرد نادر عرف مرشد کی جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ سیہون بم دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا۔سانحہ سہون سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشتگرد نادر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحے سے قبل کالعدم جماعت کے چار کمانڈرز سے رابطے میں رہا، میرے ساتھیوں میں رحیم بروہی، مولوی ابراہیم اور جارو مہر شامل تھے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد نادر کے مطابق دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا جو لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی اور مولانا عزیز کا قریبی رشتے دار ہے۔نادر نے مزید انکشاف کیا کہ رابطے کیلئے تھریما نامی ایپلیکیشن کا استعمال کیا، محبوب نامی شخص کی رہائش گاہ پر خودکش بمبار سے ملاقات ہوئی۔ سیہون شریف کے مزار میں مرکزی راستے سے داخل ہوئے، دہشتگرد خودکش بم دھماکے کے بعد روجھان مزاری فرار ہوئے، دہشتگرد نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :