فلم ٹائی ٹینک کا حذف شدہ سین 20 سال بعد ریلیز

جمعرات 23 نومبر 2017 19:41

فلم ٹائی ٹینک کا حذف شدہ سین 20 سال بعد ریلیز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) تاریخ کی کامیاب ترین ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کا ایڈیٹنگ کے دوران حذف کیا گیا ایک سین 20 سال بعد منظر عام پر آگیا۔ہالی ووڈ جیمز کیمرون کی 1997میں بننے والی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کا اس وقت فلم سے نکالا گیا ویڈیو کلِپ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ریلیز سیدنیا بھر میں اب تک 2ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے اختتامی لمحات کے مناظر کو دو دہائیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے جس میں زندہ بچ جانے والی ہیئروئن روز حادثے سے بچ جانے کے بعد شدید تکلیف اور صدمے میں دکھائی دیتی ہیں۔

ایک منٹ اور 20 سیکنڈ پر مشتمل اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیرو کی موت کے بعد جب امدادی کارکنوں نے ہیروئن کو یخ بستہ پانی سے نکالا تو وہ افسردگی کے عالم میں تھی اور صدمے کے باعث اس پرسکتہ طاری تھا۔ اس دوران جب روز کی والدہ نے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے گرما گرم مشروب پیش کیا تاہم صدمے سے چور اداکارہ اس کی جانب نہیں دیکھتی تو وہ کپ زبردستی اسے تھمادیا جاتا ہے۔یہ شارٹ کلپ اصلی فلم کے مناظر کا حصہ ہے جس میں کوئی ڈائیلاگ نہیں لیکن غمگین موقع کی مناسبت سے لائٹ میوزک ضرور ہے۔۔

متعلقہ عنوان :