ساہیوال: گیسٹرو سے 3جاں بحق، 8ہسپتال دا خل ،3کی حالت نازک

جمعرات 23 نومبر 2017 19:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) یہاں نواح میں گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق 8کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا 3کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

گیسٹرو سے عیسیٰ نگری کا 32سالہ اللہ دتہ ،کلیانہ کا 26سالہ ذو الفقار اور چک 94/9.lکا 45سالہ محمد علی بے ہوش ہو گئے تینوں کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر 8افراد کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں 3کی حالت نازک ہے شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیسٹرو کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔