ریلوے سے 44ہزار ڈیزل کے فراڈ کا انکشاف،خواجہ سعد رفیق کے قریبی افسران ملوث

ان افسران نے ریلوے کی آمدن کے 80لاکھ روپے ذاتی اکائونٹس میں منتقل کرادیئے ،اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2017 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان ریلوے میں 44ہزار لیٹر ڈیزل چرانے کا انکشاف ہوا ہے اس ڈاکے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے قریبی افسران کاملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈیزل چوری کا یہ واقعہ سگنل انجینئرنگ لاہور میں ہوا تھا جس کی اب اعلی پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کا سب سے کرپٹ اور نااہل شعبہ سگنل انجینئرنگ کے افسران نے ادارہ میں جنریٹر چلانے کے نام پر 44 ہزار لیٹر کا ڈیزل ہیر پھیر کررکھا ہے بھاری مال کمانے کی خاطر متعلقہ شعبہ کے افسران نے کاغذات میں ظاہر کیاہے کہ جنریٹر 24گھنٹے چلتا رہتا ہے جس سے ڈیزل کی کھپت میں لاکھوں لیٹر ڈیزل چوری ہوا ہے جب ریکارڈ کی چیکنگ متعلقہ حکام نے کی تو لاگ بک میں ڈیزل کی کھپت اور جنریٹر چلانے کے اوقات میں خلیج موجود تھی اور شعبہ سگنل کے افسران نے بدیانتی کا ثبوت دیتے ہوئے اضافی 44 ہزار 380 لیٹر ڈیزل ظاہر کرکے ملین روپے کا فراڈ کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں جن کے خلاف اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے ریلوے کا ترجمان موقف دینے پر راضی بھی نہیں ہے ریلوے ذرائع نے بتایا کہ سگنل ڈویژن لاہور میں کرپشن عروج پر ہے اور 2012ء سے لیکر آج تک اس شعبہ میں ملین روپے کے اخراجات پر شکوک وشبہات ظاہر کئے گئے ہیں اور تمام مالی معاملات کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ورکشاپ نے زمینوں ، دکانوں سے حاصل آمدنی 56لاکھ روپے ذاتی اکائونٹس میں ڈیپازٹ کرائے ہوئے ہیں یہ آمدن ریلوے کی کمرشل پلاٹ میرج ہال کولیز پر الاٹ کی گئی ہے جبکہ سپرٹینڈنٹ ملتان نے بھی امتحانی فیس کی مد میں 13لاکھ روپے کی آمدن بھی سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے ذاتی اکائونٹس میں ڈیپازٹ کرارکھی ہے ریلوے ڈویژنل افسر پشاور نے پارکنگ لاٹ کی جبکہ لیز پر الاٹ کرنے سے حاصل آمدن 9لاکھ روپے بھی ذاتی اکائونٹس میں ڈیپازٹ کرارکھے ہیں پاکستان ریلوے میں کرپشن نااہلی انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق اپنے کرپشن مقدمات میں مصروف ہیں نیب نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ اربوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :