Live Updates

زرداری صاحب کسی اور کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں‘رانا ثناء اللہ

عمران خان بدکردارانسان ہے دوسروں کو طعنے دینا زیب نہیں دیتا اس کو سیریس نہیں لینا چاہیے‘ 2018کاعمران خان کا آخری الیکشن ہو گا‘ عمران خان اور راولپنڈی کا شیطان سیاست کے میدان‘ پارلیمنٹ اورالیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ سینٹ میں ترمیمی بل پر مدد پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے یہ جمہوریت اور سسٹم اور آئندہ انتخابات کیلئے ہے نواز شریف کی ذات کیلئے نہیں‘ زرداری صاحب کسی کے کہنے پر ایسا رویہ نہیں اپنائیں گے یہ انتہا پسندانہ رویہ درست نہیں پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خدمت کیلئے کچھ لوگ آگے آئیں گے‘ ختم نبوت کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں سازش ہے لیکن دراصل غفلت ہوئی ہے‘ صوبائی وزیر قانون کی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 19:28

زرداری صاحب کسی اور کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں‘رانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بدکردارانسان ہے دوسروں کو طعنے دینا زیب نہیں دیتا اس کو سیریس نہیں لینا چاہیے‘ 2018کاعمران خان کا آخری الیکشن ہو گا‘ عمران خان اور راولپنڈی کا شیطان سیاست کے میدان‘ پارلیمنٹ اورالیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ سینٹ میں ترمیمی بل پر مدد پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے یہ جمہوریت اور سسٹم اور آئندہ انتخابات کیلئے ہے نواز شریف کی ذات کیلئے نہیں‘ زرداری صاحب کسی کے کہنے پر ایسا رویہ نہیں اپنائیں گے یہ انتہا پسندانہ رویہ درست نہیں پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خدمت کیلئے کچھ لوگ آگے آئیں گے‘ ختم نبوت کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں سازش ہے لیکن دراصل غفلت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ زرداری صاحب پر پہلے بھی الزام ہے پیپلزپارٹی کو ڈبویاہے زرداری صاحب کسی اور کے بجائے جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں اب ن لیگ کو زرداری یا کسی اور کے سہارے کی ضرورت نہیں جمہوریت اور موجودہ سسٹم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زرداری یا پیپلزپارٹی سسٹم میں رکاوٹ بنے گی تو یہ پیپلزپارٹی کے ماتھے پر داغ ہو گا زرداری صاحب کسی کے کہنے پر ایسا رویہ نہیں اپنائیں گے یہ انتہا پسندانہ رویہ درست نہیں پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خدمت کیلئے کچھ لوگ آگے آئیں گے گرینڈ ڈائیلاگ پیپلزپارٹی نہیں تمام جماعتوں کیلئے کہی گئی ہے سینٹ میں ترمیمی بل پر مدد کی ضرورت ہے یہ جمہوریت اور سسٹم اور آیندہ انتخابات کیلئے ہے نواز شریف کی ذات کیلئے نہیں اگر ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے تو جمہوریت دشمن اور عوام دشمن قوتوں کو خوش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہو تو باقی جماعتیں پارلیمنٹ اور درست وقت پر الیکشن چاہتی ہیں سینٹ میں مدد جمہوری عمل کیلئے ہے انتخابات ترمیمی بل کسی ایک نے نہیں بلکہ سب جماعتوں نے پاس کیاہے آج بھی یہی کوشش ہے اور آئندہ بھی کوشش ہوگی طاقت کے استعمال کئے بغیر مذہبی تنظیم کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیا جائے دھرنے کا عمل راستہ روکنے کو درست نہیں کہتے کل بھی مذاکرات ہوئے مشکل آسان کردی جائے دھرنا یا احتجاج کو دھرنے کے طورپر طریقہ اورایجاد کسی اور نے کیاہے کسی اور نے 126دن کا دھرنا دیاتھا ختم نبوت کا سیاسی ایجنڈا نہیں ہے وہ سمجھتے ہیں سازش ہے لیکن دراصل غفلت ہوئی ہیفیض آباد کے دھرنا میں تمام ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اس میں مشترکہ کاوشیں ہورہی ہیں اس معاملے کو افہام و تفہیم سے نمٹایاجائے گا ان کے آگے یا پیچھے کوئی نہیں ہے فوج سے حکومت کا رابطہ ہے آئی ایس پی آر حکومت کے ساتھ چلے گی مل کر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت مخالف اور عوام دشمن کا آلہ کار کے طور پر سامنے آیا ہے وہ ملک و قوم و جمہوریت کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں 2018کاعمران خان کا آخری الیکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام دوست سیاست اور جمہوریت کے استعارہ کے طورپر سامنے آئے ہیں لاہورسے ایبٹ آباد تک نواز شریف کی سیاست سے جوڑا ہے انہوں نے سویلین بالادستی کا مشن شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بدکردارانسان ہے دوسروں کو طعنے دینا زیب نہیں دیتا اس کو سیریس نہیں لینا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات