بلاول بھٹو زرداری نے نوازشر یف اور وزیر اعظم عباسی سے ملاقات سے صاف انکار کردیا

نوازشر یف نظر یاتی نہیں مطلبی اور مفادپر ست ہے، ان سے اب ملاقات اور بات نہیں ہوسکتی وہ ہر سازش میں ملوث رہے ہیں ‘ جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے‘ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے‘ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں‘ اگر ہمیں پرامن جمہوری ملک بننا ہے تو امریکہ یا انڈیا کا نہیں اپنا سوچنا ہے‘ بالاآخر اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے سبکدوش ہو ہی گئے جو شخص اپنے چیک پر دستخط نہیں کر سکتا وہ پاکستان کے چیک پر کیا دستخط کریگا‘ چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی کا لاہور میں شادی کی تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 نومبر 2017 19:25

بلاول بھٹو زرداری نے نوازشر یف اور وزیر اعظم عباسی سے ملاقات سے صاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشر یف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف نظر یاتی نہیں مطلبی اور مفادپر ست ہے ان سے اب ملاقات اور بات نہیں ہوسکتی وہ ہر سازش میں ملوث رہے ہیں ‘ جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے‘ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی وہ اِس میں ملوث رہے‘ پیپلزپارٹی کا اپنا وژن ہے، نواز شریف نظریات کے معنی کو نہیں سمجھتے، وہ اپنے ذہن کو تبدیل کریں اور ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں‘ اگر ہمیں پرامن جمہوری ملک بننا ہے تو امریکہ یا انڈیا کا نہیں اپنا سوچنا ہے‘ بالاآخر اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے سبکدوش ہو ہی گئے جو شخص اپنے چیک پر دستخط نہیں کر سکتا وہ پاکستان کے چیک پر کیا دستخط کریگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میاں منظور مانیکا کی بیٹی کی شادی میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور مفاد کی سیاست کی، جب بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی سابق وزیراعظم اِس کا حصہ بنے، جمہوریت کو کسی اور سے نہیں نوازشریف سے خطرہ ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم عباسی سے ملاقات نہیں کر یں گے پارلیمانی لیڈر شپ بااختیار بنا دیا ہمارا ملاقات کا کوئی موڈ نہیں ہے حکومت پارلیمانی معاملات سے ہماری پارلیمانی لیڈرشپ سے مل لے۔

انہوں نے نواز شریف سے درخواست ہے کہ اپنے ذاتی مسائل ایک طرف رکھ دیںنواز شریف ذاتی مسائل کو ایک طرف رکھ پاکستان اور جمہوریت کا سوچیں‘پی پی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں نواز شریف جو بیانات دے رہے ہیں اور اقدمات کر رہے ہیں ان سے ہٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت‘جمہوری اداروںعدلیہ اور فوج کا احترام کریںنواز شریف قانون کی حکمرانی کا احترام کریں تیس سالا سیاست میں نواز شریف جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں شریک رہے نواز شریف جمہوریت اور اداروں کیلئے اپنی ذہنیت اور طریقہ کار بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ کیا ہو تا ہے نوازشر یف تو شاید نظریہ کا مطلب بھی نہیں جاتنے نواز شریف نظر یاتی نہیں مطلبی اور مفادپرست ہیں نواز شریف اپنے فائدے کیلئے ہر بار موقف بدلتے ہیں وہ کیا نظریہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بذات خود جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہیں کسی کی ذات کیلئے نہیں جمہوریت کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویلین بالادستی پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اگر ہمیں پرامن جمہوری ملک بننا ہے تو امریکہ یا انڈیا کا نہیں اپنا سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے عسکریت پسندوں اور حملے کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔